مانسہرہ، تیز رفتاری کے باعث موٹر کار الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں راولپنڈی سے چھتر جاتےہوئے ہاتھی میرا موٹر وے کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹر کار الٹ گئی۔
ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر فوری پہنچ گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں چھتر کے رہائشی حاکی رحمان نامی شخص جاں بحق جبکہ اسد نامی نوجوان زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو میڈیکل ٹیم نے جاں بحق شخص کی نعش اور زخمی دونوں کو فوری طبی امداد کے بعد کنگ عبدالله ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ ضلع مانسہرہ میں تیز رفتاری کے باعث موٹر کار الٹ گئی تھی جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل