صوابی، عدالتوں میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ انصاف کا قتل ہے، اسد قیصر

ویب ڈیسک: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے حوالے سے کہاہے کہ عدالتوں میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ انصاف کا قتل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف ایک اور کیس میں فیصلہ سنا دیا گیا۔ ہمیں پہلے سے پتہ تھا کہ کیسے فیصلے انے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ تمام قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا، سابق وزیراعظم کے وکلا کا انتظار نہیں کیا گیا اور فیصلہ سنا دیا گیا۔
سابو سپیکر کے مطابق توشہ خانہ سے سب سے زیادہ تحائف تو نواز شریف اور آصف زرداری نے لئے ہیں، یہ سب کچھ صرف اس لئے ہو رہا ہے کہ الیکشن سے پہلے پی ٹی آیی ورکرز کو مایوس کیا جائے۔
انہوں نے ورکرز کو پیغام میں کہا کہ آپ نے کھڑے رہنا ہے، گھبرانا نہیں ہے، یہ ایک لمبی جنگ ہے۔ اس ملک کے نظام کو بدلنے کیلئے ہمیں اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں یہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ انصاف کا قتل ہے۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت