پشاور، درسی کتب سے متعلق اصلاحاتی کمیٹی کی تجاویز منظور

ویب ڈیسک: درسی کتب سے متعلق اصلاحاتی کمیٹی کی تجاویز منظور کر کے بڑا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تجاویز منظور کرلی گئی ہیں۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں کے سربراہان طلبہ سے پرانی کتب واپس لیں گے جبکہ نئی کتابیں درست حالت میں رکھنے کی ترغیب دیں گے۔
اعلامیے کے مطابق نرسری تا تیسری جماعت کیلئے 100 فیصد نئی کتابیں شائع کی جائیں گی، چوتھی اورپانچویں جماعت کیلئے 80 فیصد نئی جبکہ 20 فیصد پرانی کتابیں استعمال کی جائیں گی۔
اعلامیہ میِں یہ بھی بتایا گیاہے کہ چھٹی جماعت سے 12ویں جماعت کیلئے 50 فیصد نئی کتابوں کی اشاعت ہوگی۔
یاد رہے کہ صوباءی حکومت نے درسی کتب سے متعلق اصلاحاتی کمیٹی کی تجاویز منظور کر کے بڑا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  دیر بالا : باولے کتوں کے کاٹے سے خواتین سمیت 10افراد زخمی