پاک فوج

سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘پاک فوج

ویب ڈیسک : کورکمانڈرز کانفرنس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی کو سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی ‘آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 262 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے فوج کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاءنے کہا کہ کسی کو سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی، فوج آئینی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق فرائض سرانجام دے گی۔
کانفرنس کے شرکا کو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی اور بھارت کی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی گھناو¿نی مہم پر بریفنگ دی گئی۔
فورم نے اتفاق کیا کہ بھارت کا عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔
اس موقع پر آمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے، ملکی خودمختاری، قومی عزت اور عوام کی امنگوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
شرکا کانفرنس نے کہا کہ عالمی برادری پہلے ہی بھارت کے مجرمانہ رویے پر تحفظات کا اظہار کرچکی ہے، عالمی برادری بھارت کے دنیا بھر میں قتل و غارت کے ریاستی طاقت کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کر چکی۔
فورم نے فلسطین کے عوام کی حمایت کا اعادہ کیا اور غزہ تنازع کے منفی اثرات اورخطے میں پھیلاو¿ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔
شرکاءنے فلسطین میں فوری جنگ بندی کی ضرورت اور فلسطین تنازع کے پرامن حل کی فوری ضرورت کو متفقہ طور پر تسلیم کیا ۔
کانفرنس میں اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ، بجلی چوری کے خلاف اقدامات، غیر قانونی تارکین وطن، غیر قانونی سرگرمیوں اور مجرمانہ مافیاز کے خلاف اقدامات کو سراہا جبکہ فورم نے معیشت اور عوام کی فلاح و بہبود پر مثبت اثرات کو بغیر رکاوٹ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
کور کمانڈرز کو کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی اور آرمی چیف نے فارمیشنز کمانڈرز کو پیشہ ورانہ مہارت کا معیار برقرار رکھنے، تربیت کے دوران بہترین کارکردگی اور جوانوں کے مورال و بہبود پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:  عمان، بارشوں کے پیش نظر سکول بند، سیلاب الرٹ جاری