مچھ میں کلیئرنس آپریشن جاری:21دہشت گرد مارے گئے

ویب ڈیسک :بلوچستان کے علاقے بولان کی تحصیل مچھ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری‘ 21دہشت گرد مارے گئے ‘ تین کو زخمی میں گرفتار کرلیا گیا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاک ہونے والے شرپسندوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ”مچھ“ میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا جس کے نتیجے میں وہ بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 30 جنوری کو تین خود کش حملہ آوروں سمیت 9 جبکہ 31 کو مزید 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل علیحدگی پسند عسکری گروپ بی ایل اے نے مچھ کے مختلف علاقوں میں راکٹ حملے کیے تھے، جس کے بعد فورسز نے آپریشن کیا تو دہشت گردوں سے مقابلے میں میں چار جوان، دو شہری اور ایک ایس ایچ او شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں