پٹرول

پٹرول فی لیٹر 13روپے 55پیسے مہنگا

ویب ڈیسک :حکومت نے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی‘پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے مہنگی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں24 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔
نگران وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں:  چلاس، شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں جا گری،20افراد جاں بحق