عام تعطیل

الیکشن 2024، 8 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے،
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ عام انتخابات 2024 میں ووٹرز کی سہولت کیلئے کیا ہے تاکہ انہیں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں اسرائیلی آپریشن بڑے سانحے کا باعث بنے گا، انٹونی بلنکن