9 پاکستانیوں کی میتیں

ایران میں قتل ہونے والے نو پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: ایران میں قتل کئے گئے 9 پاکستانیوں کی میتیں پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئیں، ان پاکستانی باشندوں کو چار روز قبل صوبہ سیستان میں قتل کردیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں قتل ہونے والے 9پاکستانیوں کی لاشیں حکام کے حوالے کردی گئیں۔
انتظامیہ نے بتایا کہ چاغی کے علاقے تفتان میں پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر ایرانی بارڈر سیکورٹی گارڈز سے اسسٹنٹ کمشنر تفتان وقار کاکڑ نے پاکستانی باشندوں کی میتیں وصول کیں۔
ان پاکستانی باشندوں کو چار روز قبل چھبیس اور ستائیس جنوری کی درمیانی شب ایران کے صوبہ سیستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےقتل کر دیا تھا۔
یہ پاکستانی باشندے گزشتہ کئی سال سے ایران میں کار ورکشاپ میں کام کر رہے تھے۔
یاد رہے پاکستان نے ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ہولناک اور قابل نفرت واقعہ قرار دیا۔
پاکستان نے واقعے کی تحقیقات اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمہوریت کی مضبوطی کیلئَے آزاد صحافت کا کردار مسلمہ ہے، علی امین گنڈاپور