نمونیاکےوارتیز، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: ملک بھر میں نمونیا کے وار تیز ہو گئے، ہر گزرتا لمحہ بچوں کیلئے خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں نمونیا کی وباء نے پنجے گاڑھ دیئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 8 بچے جاں بحق ہو گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیا کے 792نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صرف لاہور میں اس دوران 191بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی۔
جنوری میں پنجاب میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 18 ہزار 40 ہو گئی جبکہ اس دوران صوبے میں نمونیا سے 296 بچے انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دینے کی انکوائری شروع