ہمارا ایمان مضبوط ہے، کبھی غلط کام نہیں کیا، بشری بی بی

ویب ڈیسک: دوران عدت نکاح کیس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پہلی کہا کہ وہ خود گرفتاری کیلئے جیل آئیں، ان کے گھر کو سب جیل بنادیا گیا، وہ کوئی ہوٹل تو نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ اقدام کسی ڈیل کے تحت اٹھایا گیا ہے تو کینسل کر دیں۔
کمرہ عدالت میں پہلی بار صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ زندگی میں غلط کام نہیں کیا، ہمارا ایمان مضبوط ہے۔
بشری بی بی کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ سب بانی پی ٹی آئی کو ذلیل کرنے کی پلاننگ ہے۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان