افغانستان میں القاعدہ پھر متحرک، 8 تربیتی کیمپ قائم، یو این رپورٹ

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ پھر متحرک ہو گئی ہے اور انہوں نے 8 تربیتی کیمپ قائم کر دیئَے ہیں۔
اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل نے بتایا کہ القاعدہ نے افغانستان میں ایک فعال موجودگی برقرار رکھی ہے۔
سلامتی کونسل کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ القاعدہ نے افغانستان کے کئی صوبوں میں تربیتی کیمپ قائم کئے ہیں جہاں اسلحہ ذخیرہ کرنے کی سہولیات بھی رکھی گئی ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ اس کیمپ کے بارے میں تمام معاملات خفیہ رکھے گئے ہیں، یہیاں تک کہ افغانستان سے اپنے رابطوں کو خفیہ رکھتے ہوئے اس گروپ کے ساتھ القاعدہ نے اپنے تعلقات کو بھی پوشیدہ رکھا۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ القاعدہ نے غزنی، لغمان، پروان اور اروزگان صوبوں میں نئے 8 تربیتی کیمپ قائم کیے ہیں۔ ٹی ٹی پی اور القاعدہ کی درمیان روابط پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القاعدہ افغانستان کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر دیکھ رہی ہے جبکہ دیگر دہشتگرد تنظیم کو بھی القاعدہ کی حمایت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں،مولانا فضل الرحمن