پاک بلجیم وزرائے خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: پاک بلجیم وزرائے خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دورہ برسلز کے دوران بلجیم کی وزیر خارجہ حدجہ لہبیب نے ملاقات کی اور اس دوران دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاک بلجیم وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران تجارت، تعلیم اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی