وعدہ معاف گواہان

لال حویلی میں 9 مئی کی پلاننگ ہوئی، 3 وعدہ معاف گواہان کے بیان قلمبند

ویب ڈیسک: 6 مئی کو لال حویلی میں 9 مئی کی پلاننگ کی گئی، تینوں وعدہ معاف گواہان کا انسداد دہشت گردی عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف سماعت ہوئی۔
نو مئی مقدمات میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واثق قیوم، صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔
تینوں رہنماؤں نے عدالت میں 154 کا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، این اے 53 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اجمل صابر بھی شیخ رشید کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ 6 مئی کو لال حویلی اجلاس میں 9 مئی کی پلاننگ کی گئی۔
واضح رہے کہ اجمل صابر بھی پولیس کی حراست میں ہیں، وعدہ معاف گواہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کی پلاننگ شیخ رشید، راجہ بشارت، راشد شفیق، اعجاز خان جازی، راشد حفیظ اور بانی پی ٹی آئی کی ایماء پر کی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید اور راشد شفیق کو 6 فروری کو طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آزادی صحافت عالمی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے، صدر، وزیراعظم