چترال، روسی شکاری کے ہاتھوں مارخور کا کامیابی سے شکار

ویب ڈیسک: ضلع چترال اور گلگت سمیت آس پاس کے علاقوں میں مارخور کی کافی تعداد پائی جاتی ہے جن کے شکار کی خواہش ملکی و غیر ملکی شکاریوں کے دلوں میں اکثرموجزن رہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق چترال میں سیزن کے دوسرے مارخور کا شکار روسی شکاری نے کیا۔
اس دوران روسی شکاری ڈینس موروزوے کے ہاتھوں شکار کئے گئے کشمری مارخور کی سینگھوں کی لمبائی 48 انچ تھی۔
یاد رہے کہ روسی شکاری نے مارخور کا شکار تھوشی شاشہ کمیونٹی مینیجڈ گیمز ریزرو کی کاست گاؤں میں کیا۔

مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق لینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ظاہر شاہ طورو