پی آئی اے کی تقسیم کا منصوبہ تیار، انتخابات سے قبل منظوری کا امکان

ویب ڈیسک: قومی ایئر لائِن پی آئی اے منقسم کرنے کا منصوبہ وفاقی حکومت نے تیار کر لیا ہے جس کی منظوری انتخابات سے قبل دیئَے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ پی آئی اے کے کلیدی آپریشنز کی فروخت کے لئے لین دین کے حقیقی ماڈل کی منظوری آئندہ انتخابات سے قبل دینے کے لیے تیار ہے۔
اس منصوبے کی منظوری کے حوالے سے تجارتی بینکوں نے اتفاق کیا ہے کہ 280 ارب روپے کے قرض کی ری پروفائلنگ روایتی اور اسلامی فنڈنگ سے کی جائَے گی۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:بجٹ اہداف پر کام جلدمکمل کرنے کا فیصلہ