سیاسی حمایت

کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی حمایت جاری رکھیں گے: جلیل عباس جیلانی

ویب ڈیسک: نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر کا تنازع سلامتی کونسل ایجنڈے پر قدیم حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 76 برسوں سے بھارت نے جموں وکشمیر پر اپنا قبضہ جاری رکھا ہوا ہے۔
نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہزاروں کشمیری بھارتی افواج کے ہاتھوں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں،
نگران وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کوئی بھی ظلم کشمیریوں کے عزم کو توڑ نہیں سکتا،
آج کا دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو ذمہ داری یاد دلانا ہے،
اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ 76 سال قبل کئے گئے وعدوں کا احترام کرے،
عالمی برادری کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم داخل، الرٹ جاری