سی سی ٹی وی فوٹیج

باجوڑ :ریحان زیب کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ویب ڈیسک :باجوڑ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
ریحان زیب خان کو 31 جنوری کو انتخابی مہم کے دوران نامعلوم افراد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔
وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 سے آزاد امیدوار تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 ملزمان کو ریحان زیب خان پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزمان نے اس وقت فائرنگ کی جب ریحان زیب خان نے گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔
ریحان زیب کے قتل کے بعد این اے 8اور پی کے 22 پرانتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  میجر بابر نیازی شہید کی نماز جنازہ ادا