ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ نے مزید بتایا کہ مشرقی بلوچستان میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے لیکن زیادہ تر موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، ساہیوال، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد، جھنگ اور بہاولپور میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ