خیبرپختونخوا، محکمہ موسمیات کی بارشوں اور برفباری جاری رہنے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی۔
ذرائع کے مطابق بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ کے بالائی اضلاع میں شدید سردی اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش اور بالائی اضلاع میں بارف باری کا امکان ہے۔
موسلا دھار بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ اور رابطہ سڑکیں بند ہونے کا بھی خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سنٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا،اسحاق ڈار