36.5 ملین ڈالر

برطانیہ نے افغانستان میں 36.5 ملین ڈالر کا تعاون کیا، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے افغانستان میں خوراک کے بین الاقوامی پروگرام میں تقریباً 36.5 ملین امریکی ڈالر کا تعاون کیا۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ یہ امداد افغانستان کے 20 لاکھ افراد کیلئے مختص کی گئی ہے، جس کیلئے 10 لاکھ لوگ گندم، سبزیوں کا تیل اور اناج خریدیں گے اور باقی افراد کو سردیوں کے موسم میں ضروری خوراک خریدنے کیلئے نقد رقم دی جائے گی۔
قبل ازیں گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ہمدردی کی امداد (OCHA) نے کہا تھا کہ جرمنی نے افغانستان میں انسانی امداد کے پروگراموں کے لیے 5 ملین یورو عطیہ کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل کمیشن ججز تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کیلئے تیار