نتائج کا اعلان

پشاور، سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحان دوم کے نتائج کا اعلان

ویب ڈیسک: پشاور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان دوم کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق مجموعی طور پر پارٹ ون امتحان میں 23ہزار 629 طلباء وطالبات نے حصہ لیا،
جن میں 21ہزار 647 اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
کنٹرولر امتحانات نے کہا ہے کہ سالانہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا نتیجہ 98 فیصد رہا۔
کنٹرولر امتحانات نے کہا ہے کہ پارٹ 2 سالانہ امتحان دوم میں 8ہزار 364 طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔
جن میں سے 6ہزار 609 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے اور نتیجہ 79 فیصد رہا۔
کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ ایچ ایس ایس سی سالانہ امتحان دوم نومبر 2023 میں لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت