جنرل ساحر شمشاد

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحرشمشاد مرزا نے دوسرے ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کی۔
دورہ سعودی عرب کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیردفاع سے ملاقات کی، ملاقات میں سٹریٹجک، سیکورٹی امور اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاعی شو میں پاکستانی سٹالز کا دورہ بھی کیا،
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شو کے دوران الفتح ٹو میزائل کا بھی افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ