پشاورسمیت مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے ،عوام میں‌خوف وہراس

ویب ڈیسک: پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئَے گئَے۔ عوام زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے گھروں او دفاتر سے باہر نکل آئے۔
ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع جمرود، لنڈی کوتل، شانگلہ، چارسدہ، سوات، نوشہرہ، کوہاٹ، صوابی، ہنگو، چترال اور بنوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 142 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کی وجہ سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، دیرینہ دشمنی پر مخالفین میں فائرنگ تبادلہ، دو افراد جاں بحق