احتجاج جاری

لوئر دیر :دوبارہ گنتی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج جاری

ویب ڈیسک :لوئر دیر میں دوبارہ گنتی کے خلاف جماعت اسلامی کا ریسٹ ہاﺅس تیمر گرہ کے سامنے احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا ۔
اس موقع پر احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز الملک افکاری نے کہا ہے کہ ہماری غیر موجودگی میں ہونے والی دوبارہ گنتی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں‘ریٹرننگ افیسر پی ٹی آئی کے ترجمان بن چکے ہیں۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پی کے 17 سے جماعت اسلامی کے اعزاز الملک افکاری کامیاب قرار دیئے جا چکے ہیں‘دوبارہ جعلی گنتی کے بعد جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن کسی صورت قابل قبول نہیں۔
جماعت اسلامی کارکنان کی جانب سے ریسٹ ہاؤس تیمرگرہ کا گھیراﺅ دوسری روز بھی جاری رہا
پولیس اور لیویز کی باری نفری ریسٹ ہاؤس تیمرگرہ کے چاروں اطراف موجودہے ۔

مزید پڑھیں:  مظفرآباد میدان جنگ بن گیا، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی