رو بہ صحت

سابق ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ رو بہ صحت ہیں، ڈاکٹرز

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں دوران احتاج فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ رو بہ صحت ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن داوڑ نے بتایا کہ ان کا آپریشن ہوا ہے، خون زیادہ بہنے سے کمزوری محسوس کر رہا ہوں، صحت یاب ہو کر جلد عوام کے درمیان ہوں گا۔
سرجن ڈاکٹر فریداللہ کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کو گہرے زخم کی وجہ سے بخار ہے جو جلد اُتر جائے گا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل محسن داوڑ دیگر پانچ ساتھیوں سمیت شمالی وزیرستان میں احتجاجی جلوس کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف فریق بننے کا فیصلہ