بیرسٹر گوہر

کسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے قومی اسمبلی میں اپنی جماعت بنانے کے بجائے کسی ایک جماعت میں شامل ہوں گے، جس کا فیصلہ ایک دو دن میں کرلیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھ جائيں گے لیکن کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ 70سیٹوں کا تناز‏ع ہے، ان کا فیصلہ ہو جائے تو پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جس پارٹی کو جوائن کریں گے اُس سے مخصوص نشستیں اپنے لئے لیں گے، یہ نشستیں اُس پارٹی کو نہیں دیں گے۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو جوائن کرنے کیلئے ان سے نہ اب تک کسی نے رابطہ کیا ہے اور نہ ایسی تجویز زیرغور ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی مکمل تعمیر نو میں 80 سال لگ سکتے ہیں، اقوام متحدہ