جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کا نئے امیر کے انتخاب کیلئے 3 ناموں کا اعلان

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی نے نئے امیر کے انتخاب کیلئے 3 ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پارٹی کی الیکشن کمیشن کے صدر نے نئے امیر کے انتخاب اور اراکین کی رہنمائی کیلئے 3 ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان قیصر شریف کے مطابق اعلان کردہ 3 ناموں میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں۔
اراکین ان 3 کے علاوہ بھی کسی رکن کے امیر کے منصب پر انتخاب کیلئے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ امیرجماعت کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ 2024 تک مکمل کئے جائیں گے، اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے۔
ترجمان قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی میں دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں،
انہوں نے واضح کیا کہ امیر جماعت اسلامی کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ