جوڑتوڑ جاری

حکومت سازی کیلئے جوڑتوڑ جاری، شہباز کا مولانا سے دوسرا رابطہ

ویب ڈیسک: حکومت سازی کیلئے جوڑتوڑ جاری ہے اور شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے دوسرا رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے 24 گھنٹوں میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے دوسرا رابطہ کیا ہے۔
شہباز شریف نے وفاق میں حکومت سازی پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے مجلس عاملہ اور امرا اجلاس میں مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد مرکز میں حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے اور مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے درمیان دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔
اس کے علاوہ نواز شریف نے اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی