استعفے طلب

پاکستان تحریک انصاف کے اپنے حمایت یافتہ ارکان سے استعفے طلب

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ ارکان سے استعفے طلب کر لئے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 20 سے زائد ارکان سے رابطے کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رابطوں کے بعد ارکان سے استعفے اور حلف نامے مانگ لئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رابطوں کے بعد پی ٹی آئی رہنما گوہرخان نے بذریعہ عمیر نیازی ارکان سے استعفے اور حلف نامے مانگ لیے
ذرائع نے بتایا کہ استعفے اور حلف نامے لینے کا مقصد آزاد ارکان کو وفاداریاں بدلنے سے روکنا ہے۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان