جعلی مینڈیٹ

جعلی مینڈیٹ پر جشن منانے والے ڈوب مریں، حافظ نعیم الرحمان

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ پر جشن منانے والے ڈوب مریں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا
کہ پی ایس 129 پر آزاد امیدوار سیف باری جیتا تھا، ہمیں خیرات کی کوئی سیٹ نہیں چاہئے، جو جیتیں ہیں ان کو جتواؤ، جماعت اسلامی کو ایک ووٹ بھی ناجائز نہیں چاہئے۔
واضح رہے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے صوبائی حلقہ پی ایس 129 کی نشست سے دستبرداری کا اعلان بھی کر دیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس الیکشن کو الیکشن کہنا ناانصافی ہے،جعلسازی کرنے والے خود پھنس گئے، اب یہ نہیں نکل سکتے، ایم کیو ایم کے باضمیر لوگوں کو کہتا ہوں سامنے آئیں،
انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال سمیت بہت سارے ایم کیو ایم والے ہار چکے ہیں، ان کو جتوایا گیا ہے، ہم ایک ایک ووٹ سامنے لائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ پر جشن منانے والے ڈوب مریں، فرانزک آڈٹ کرایا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
ہماری جیتی ہوئی سیٹیں واپس کی جائیں، بدترین مخالف کیلئے بھی یہی کہیں گے کہ جو جیتا ہے اس کو سیٹ دیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی عوام کے حق کیلئے ہے، ہم خاموش ہو کر گھر نہیں بیٹھیں گے، قانونی وآئینی جنگ لڑیں گے۔
کراچی شہر کا دل جماعت اسلامی کے ساتھ دھڑکتا ہے، ہمیں عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے، ہماری لڑائی اداروں سے نہیں، ہم نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، 5 روزہ پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائَ جائینگے