جہانگیر ترین

انتخابات میں شکست: جہانگیر ترین سیاست سے دستبردار ہوگئے

ویب ڈیسک :استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین نے ملک بھر میں منعقدہ انتخابات میں شکست کے بعد سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ۔
اس حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کے اراکین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات میں حمایت کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
خیال رہے کہ جہانگیر ترین عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے ہار گئے تھے جن میں این اے 149 اور این اے 155 لودھراں شامل ہیں۔
دوسری جانب ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باوجود استحکام پاکستان پارٹی عام انتخابات میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی‘ قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی ایک ہی سیٹ جیتی ہے۔