شیر افضل مروت

نواز شریف 21سیٹیں جیتنے پرفتح کا اعلان کررہے ہیں ‘شیر افضل مروت

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشیر افضل مروت نے کہا ہے کہ نواز شریف 21سیٹیں جیتنے پر فتح کا اعلان کررہے ہیں ‘زرداری نے سندھ میں ہماری سیٹیں زبردستی لی ہیں ۔
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج عمران خان خان سے ملاقات ہے انہیں تجاویز پیش کروں گا ۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین،محمود خان ،پرویز خٹک کا حال قوم نے دیکھ لیا‘جو بھی خان کا ساتھ چھوڑے گا وہ اپنے ووٹر کے اعتماد میں خیانت کرے گا۔
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے منتخب ممبران اسمبلی پر عدم اعتماد نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں:  مولانا سے مذاکرات جاری ہیں، جلد ہمارے شانہ بشانہ ہونگے، بیرسٹر گوہر