کامران بنگش

دھاندلی کے باوجود صوبے میں برتری حاصل کرلی ہے‘کامران بنگش

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا ہے کہ تاریخی دھاندلی کے باوجود صوبے میں واضح برتری حاصل کرلی ہے جس کے لئے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
پشاور ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آر اوز نے بدترین دھاندلی کرکے چوتھے اور پانچویں نمبر آنے والے امیدوار کو جتوایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ موٹروے ٹول پلازہ پر دھرنا دینگے۔‘ پرامن اور جمہوری طریقے سے اپنے حق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گے۔
کامران بنگش کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے مطابق ہم جیت چکے ہیں لیکن آر اوز نے بددیانتی کی‘ڈی آر او اور آر اوز نے پشاور اور خیبرپختونخوا کے عوام کا مزاق اڑایا‘اپنے حق کے لئے پرامن دھرنا دیں گے ۔

مزید پڑھیں:  تہران، شہید ایرانی صدر و دیگر حکام کی آخری رسومات کی ادائیگی