علی امین گنڈاپور کی بحیثیت وزیراعلیٰ نامزدگی پر فیصل کریم کنڈی کا ردعمل

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈاپور کی بحیثیت وزیراعلیٰ نامزدگی پر فیصل کریم کنڈی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات میں ملوث کرداروں کو اگر نوازا جائے گا تو پھر اس حوالے سے دائر کیس پرنظر ثانی کرلی جائے۔
پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سننے میں آیا تھا کہ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو سزا دی جائے گی لیکن یہاں تو انہیں نوازا جا رہا ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ تو کل کو 9 مئی واقعات میں ملوث افراد وزیراعلیّ کا امیدوار بن جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر سانحہ 9 مئی جیسے واقعات میں ملوث کرداروں اور منصوبہ سازوں کو وزارت اعلیٰ جیسے منصب سے نوازا جانے لگا تو کل وزارت عظمی کیلئے بھی یہ امیدوار بن سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کی وزیراعلیٰ نامزدگی نامزدگی پر پی پی رہنما فیصل کریم نے شدید ردعمل دیا ہے.
دوسری جانب سے ن لیگ نے بھی علی امین گنڈاپور کی بحیثیت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزدگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناقابل یقین ہے کہ سانحہ 9 مئی کے مجرم خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، حکومتی وعدوں کی عدم تکمیل پر پی ٹی آئی ویلیج کونسل چیئرمینوں کا احتجاج