حکومت سازی، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا اتحاد ممکن ہے؟

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کو جماعت اسلامی کی سپورٹ درکار ہے لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔
اس تناظر میں‌اگر دیکھا جائِے تو صوبہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے کامیاب آزاد اراکین کی تعداد 89 ہے جبکہ جماعت اسلامی کا ایک بھی رکن کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ اس کے باوجود اس اتحاد کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن یہ سیاسی ملاپ اپنی نوعیت کا منفرد اتحاد ہو گا۔
ماہرین اور تجزیہ نگاروں کی رائَے کے مطابق اس میں یہ تاثر بھی ابھر کر سامنے آ رہا ہے کہ ایک جانب تو پی ٹی آئی کو شناخت کے لیے سیاسی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے تو دوسری جانب اتحاد کی صورت میں جماعت اسلامی کی پارٹی پی ٹی آئی کےحوالے ہو جائے گی۔
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اس منفرد اتحاد کے بارے میں نامور تجزیہ نگاروں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کو بنیادی طور پر اس وقت ایک سہارا چاہئے۔ یہاں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا جماعت اسلامی بھی پی ٹی آئی کو سپورٹ دینے کے لیے تیار ہے؟

مزید پڑھیں:  جمرود،علاقہ شاہ کس میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل، مقدمہ درج