ٹرانسفارمر چوری

جمرود، ٹرانسفارمر کے قیمتی پرزے چوری ہونے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں چوری کے وارداتوں میں اصافہ ہونے لگا ہے۔ اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمرود کے علاقہ حوسے میں رات کے تاریکی میں چوروں نے ٹرانسفرمر کے قیمتی پرزے چوری کر لئے۔
اہلیان علاقہ نے اس حوالے سے حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسفارمر کے قیمتی پرزے چوری ہونے کے بعد ٹرانسفارمر ناکارہ ہو گیا اور بجلی نہ ہونے سے چور باآسانی بجلی کے تار اور کھمبوں پر بھی ہاتھ صاف کر دیتے ہیں۔
عوام کی جانب سے بڑھتی چوری وارداتوں کے خلاف بھرپور اقدامات کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  سب مل کر پاکستان کو عظیم مقام دلوائیں گے، شہباز شریف