ٹی 20 ورلڈ کپ، روہت شرما بھارتی ٹیم کے کپتان مقرر

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کیلئے روہت شرما بھارتی ٹیم کے کپتان مقرر کر دیئَے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی صدر جے شاہ نے اس حوالے سے بتایا کہ روہت شرما کی قیادت میں ٹیم نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2023 ورلڈ کپ میں ناکامی کے باوجود روہت شرما شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب رہے۔
اس لئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کیلئَے روہت شرما کو کپتان مقرر کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ روہت شرما نے 148 ٹی 20 میچز کھیلے اور 3853 رنز بنائے جبکہ اس دوران ان کا سٹرائیک ریٹ تقریباً 140 تھا۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں اسرائیلی آپریشن بڑے سانحے کا باعث بنے گا، انٹونی بلنکن