عوام کا دیا گیا مینڈیٹ بعض عناصر چوری کرنے کیلئَےکوشاں ہیں، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک:+ تحریک انصاف کے صوبائِی رہنماء بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ساتھ ابھی کوئی باضابطہ ملاقات یا تجویز کی بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو فارم 47 کی وجہ سے ہماری جیتی ہوئی سیٹیں دی گئی ہیں جو ہم واپس لے کر رہیں گے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمارا اس وقت تک مؤقف یہی ہے کہ مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ پر بعض عناصر ڈاکہ ڈالنے کیلئَے کوشاں ہیں۔ ہماری کوشش ہو گی کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کیا جائے گا اور کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جائے گا جس سے عدم استحکام ہو، عوام کا ہم پر حق ہے اور ہم ہر حالت میں اپنی جیتی ہوئی سیٹیں واپس لیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پشتو گلوکارہ گل پانرا کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار