سانحہ 9 مئِی، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 19 فروری تک توسیع

ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ لیگل ٹیم کو دلائل دینے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 19 فروری تک توسیع کر دی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس میں ریفارمز لاکر اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور