اعجاز آباد گلبہار نمبر4 میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکہ، ایک جاں‌بحق، 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ اعجاز آباد گلبہار نمبر4 میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس میں ابتدائی طور پر ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکہ کے باعث کمرے کی چھت گر گئی، ملبے کے اندر دبے افراد کو نکالنے کیلئے ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ویکلز سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا علم نہیں، لائیڈ آسٹن
مزید پڑھیں:  ریاض، رواں سال مناسک حج 14 تا 19 جون ادا کیے جائیں گے

اعجاز آباد گلبہار نمبر4 میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔