اوگرا کا گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: عوام پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں ایک اور بم گرا دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس 66 اعشاریہ 66 فیصد جبکہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے ماہانہ 25 مکعب میٹر استعمال پر 79 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے جاری اوگرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ماہانہ 25 مکعب میٹر استعمال پر 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ