حکومت سازی، تحریک انصاف کی کوششیں‌تیز، جماعت اسلامی سے رابطہ

ویب ڈیسک: مرکز اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف نے تمام آپشن آزمانہ شروع کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔
تحریک انصاف کے رہنماء سردار لطیف کھوسہ نے اشتراک عمل کے حوالے سے سراج الحق کے موقف کو اصولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اشتراک عمل صرف خیبرپختونخواہ تک ہی نہیں وفاق کی سطح پر بھی کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کروں گا۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے بھی مثبت انداز میں‌جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہئے.

مزید پڑھیں:  ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے ،محمود اچکزئی