عمر ایوب

عمرایوب کو کسی کیس میں گرفتار نہیں کیا جائےگا، پشاور ہائیکورٹ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کردہ امیدوار عمر ایوب کی تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عمر ایوب حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ آئے ان کے ہمراہ بابر اعوان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل بابر اعوان نے دوران سماعت کہا کہ عمر ایوب کے خلاف 23 مقدمات ہیں جن میں 4 لاہور، 13 راولپنڈی، 2 اسلام آباد، 3 اٹک جبکہ ایک کیس گوجرانوالہ میں درج ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ درخواست گزار وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہے۔ اس لئے 8 ہفتے دیئے جائیں تاکہ تمام مقدمات میں ریلیف لیا جائے۔
بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے وزارت عظمیٰ کیلئے پی ٹَی آئی کے نامزد امیدوار عمر ایوب کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت بھی دے دی۔
اس کے ساتھ ہی کہا گیا کہ عمر ایوب کو کسی کیس میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں‌ عملہ سمیت جاں بحق