شاہ محمود قریشی

سائفر کیس:شاہ محمود قریشی کا سزا کیخلاف عدالت سے رجوع

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءاور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے ۔
شاہ محمود قریشی کی طرف سے بیرسٹر تیمور ملک اور علی بخاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سائفر کیس میں 15 اگست سے شروع ہونے والے ٹرائل پراسس کی خلاف ورزی کی گئی، سائفر کیس کا ٹرائل قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلایا گیا، استغاثہ کے دس گواہوں کے بیان میرے وکلاءکی غیر موجودگی میں ریکارڈ ہوئے۔
دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ مجھے نوٹس دیئے بغیر میری طرف سے خودساختہ سرکاری وکیل مقرر کر دیا گیا، ا?رٹیکل 10اے کے تحت بنیادی حقوق سے متعلق متعدد بار عدالت کو درخواست دی، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ فیئر ٹرائل کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سائفر کیس میں سپیشل کورٹ کا 30 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  آڈیو لیکس کیس، بنچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست خارج