سٹاک مارکیٹ

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،اربوں روپے ڈوب گئے

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی‘ کاروبار کے منفی رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس ایک ہزار 147 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 59 ہزار873 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 1133 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 61 ہزار 20 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 60کروڑ 95 لاکھ 81 ہزار 37 روپے مالیت کے 16 کروڑ 30 لاکھ 15 ہزار 429 شیئرز کا لین دین ہوا۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان