پیر پگارا

نئی حکومت دس ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی ، پیر پگاڑا

ویب ڈیسک :جی ڈی اے کے رہنما پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ کھچڑی بن رہی ہے نئی حکومت دس ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی‘ اگر بانی پی ٹی آئی چور ہیں تو سب چور ہیں۔
دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پیر پگاڑا نے کہا کہ الیکشن میں بڑی تعداد میں خرید وفروخت ہوئی اس وقت الیکشن کمیشن کہاں تھا؟، آپ انصاف نہیں دیں گے تو لوگ دوسرا راستہ اختیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فوج ہماری اپنی ہے اس سے ہم دور رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، فوج فیڈریشن کی علامت ہے، ہماری فوج نہ ہوتی تو یہاں بھی فلسطین جیسا حال ہوتا۔
لیاقت جتوئی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ8 فروری کا الیکشن تھا یا دھاندلا تھا، اگر یہ دھاندلا تھا تو اس کے پیچھے کون ہے؟، زرداری کو چوتھی بار سندھ دیا گیا اس نے کون سا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ کہ چوتھی مرتبہ انہیں سندھ دیا گیا، کیا ہم سندھی یتیم ہیں؟، ہم نے 15 سال ظالم نظام کی مخالفت کی ہے۔
جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو کا کہنا تھا جو اس ملک پر گندی نظر رکھتا ہے ان آنکھوں کو نکالنا جانتے ہیں‘ہم نے 15سال محبت کا پیغام دیا ہے، ہم ابھی بھی پیغام محبت سے دے رہے ہیں ، محبت کمزوری نہیں طاقت ہوتی ہے، ہماری محبت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
سائرہ بانو کا مزید کہنا تھا کہ آپ ایمبولینس غور سے چیک کرلیتے کہیں اس میں جیالے تو نہیں، جیالوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ کب تک چھپیں گے، ان کو پہلے بھی کہا تھا سندھ کے عوام جاگ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی واقعات کا تدارک، ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ