طیبہ راجہ رہا

تحریک انصاف کی خاتون کارکن طیبہ راجہ رہا

ویب ڈیسک :جناح ہاﺅس حملہ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کی خاتون کارکن طیبہ راجہ کو رہا کردیا گیا۔
طیبہ راجہ کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی اور ایڈووکیٹ مراد خان مروت عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ طیبہ راجہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھیں، ایک ٹویٹ کی بنا پر طیبہ راجہ کو کیس میں نامزد کر دیا گیا، عدالت طیبہ راجہ کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔
درخواست گزار کے وکلاء کے دلائل کے بعد 2 رکنی بینچ نے درخواست منظور کرتے ہوئے طیبہ راجہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کارکن طیبہ راجہ کو 10 ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ