اختر مینگل

جنرل باجوہ نے تحریک عدم اعتماد لانے کا نہیں کہا تھا، اختر مینگل

ویب ڈیسک: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے تحریک عدم اعتماد لانے کا نہیں کہا تھا وہ تو بانی پی ٹی آئی کو اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات پر راضی کرچکے تھے۔
بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آمرانہ رویہ تحریک عدم اعتماد کا باعث بنا،عمران خان کے آمرانہ رویے نے ساری جماعتوں کو اکٹھا کردیا‘ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے متفقہ کیا۔
سردار اخترمینگل کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت جنرل فیض کور کمانڈر پشاور تھے،ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی‘ فضل الرحمان کی میزبانی میں سندھ ہاو¿س میں ہوئی افطاری کے بعد سب ایک میس گئے، جہاں جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں آصف زرداری ،خالد مقبول صدیقی،خالد مگسی اور بلاول بھٹو زرداری بھی تھے۔
اس کے علاوہ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت آئینی طریقے سے ہٹائی گئی۔ پی ڈی ایم نے تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ