انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول،ہارے ہووں کوہم نے جتوایا،کمشنرراولپنڈی

ویب ڈیسک: کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
پنڈی کرکٹ سٹڈیم میں‌پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ضمیر کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔ ہم نے 70، 70 ہزار کی لیڈ سے جیتنے والوں کو ہروایا۔ یہی احساس مجھے سکون سے سونے نہیں دیتا. اسی وجہ سے میں نے خود کشی کی بھی کوشش کی۔ مجھے پھانسی کی سزا دی جائے۔
کمشنرراولپنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس بھی ملوث ہیں، ان کو بھی مستعفی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن کی ضرورت نہیں، فارم 45 کو ہی دوبارہ جمع کر لیا جائے تو صورتحال واضح ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے راولپنڈی ڈویژن کی 13 قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہارنے والے امیدواروں کو کامیابی دلائی۔ یہ سب عوام اور اس ملک سے دھوکہ ہے.
کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا ہے کہ ملک کی پیٹھ میں جو چھرا گھونپا وہ مجھے سونے نہیں دیتا، یہ جرم مجھے سکون سے سونے نہیں دیتا۔

مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق لینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ظاہر شاہ طورو