الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید

ویب ڈیسک: کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے انتخابی نتائج کی تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کو ہدایات جاری نہیں کیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے نہ ہی انتخابی قوانین میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائَے گئے الزامات کی الیکشن کمیشن انکوائری کروائے گا۔
یاد رہے کہ کمشنر راولپنڈی نے پریس کانفرنس میں انتخابی نتائج کی تبدیلی کا اعتراف کرتےہوئے الیکشن کمیشن پر بھی الزامات لگائے. الیکشن کمیشن نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیدیا.

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں